سندھ میں مسلط کرپٹ حکومت عوام کے حقوق پر قابض ہے، شفقت محمود

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھی عوام کوجان بوجھ کرصحت کارڈسےمحروم رکھاہے۔ پی ٹی آئی سندھی عوام کےحقوق کی خاطر باہر نکلی ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سےاراکین صوبائی اسمبلی بریگیڈئیر ریٹائرڈ راحت امان اللہ،کنور عمران سعید اور ملک اقبال نے ملاقات کی۔ جس میں پارٹی تنظیم اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرشفقت محمودکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کے عوام کےحقوق کی خاطر باہر نکلی ہے۔ آصف زرداری ٹولےکامشن کرپشن اور لوٹ مار ہے۔اپوزیشن جماعتوں کےپاس عوامی مسائل حل کرنےکاکوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ سندھ حکومت نے جان بوجھ کر سندھ کے عوام کو صحت کارڈ سے محروم رکھی ہوا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More