تازہ ترین
اسکولز کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا،وفاقی وزیر تعلیم

اسکولز کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا،وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد:(15 ستمبر 2020)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسکولز کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، طلبہ کواجتماع سے گریز کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چھ ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے،اس موقع پر وفاقی وزیر شفقت محمود نے اسلام آباد کے سرکاری اسکول کا دورہ کیا، اور تعلیمی ادارے کھلنے پر صورت حال کا جائزہ لیا اور متعلقہ انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد ہرصورت یقینی بنانے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، ہمیں طلبہ کی اسکولوں میں واپسی پر خوشی ہے، کورونا سے بچاوَ کےلئے ایس او پیز پرعمل درآمد ضروری ہے،ضلعی انتظامیہ اسکولوں میں کورونا سے بچاوَ کے انتظامات کاجائزہ لے گی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار بچوں کی تعداد بڑھائی جائے، اسکول آنے اور جانے کا مرحلہ بھی بہت اہم ہے، کورونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سات ستمبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کے تحت اب 23 ستمبر کو چھٹی ، ساتویں اورآٹھویں کلاسز جب کہ 30 ستمبر سے پرائمری کلاسز بھی شروع ہوجائیں گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top