سپریم کورٹ کے فیصلے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنےردعمل میں کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے نظریہ ضرورت کو دفن کرنا ضروری تھا، عدالت کا فیصلہ سب کے لئے پیغام ہے کہ آئین سے بالاتر کوئی بھی نہیں،اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل غیر آئینی تھا شکست سے بچنے کے لئے آئین کی ایک بار نہیں تین بار خلاف ورزی کی گئی۔

شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی آئین اور جمہوریت کی تاریخی جدوجہد میں کوئی کردار نہیں تحریک انصاف آئین کی اہمیت سے واقف ہی نہیں عدالت نے ثابت کر دیا کہ ملک کی سالمیت آئین کی عمل درآمد اور حکمرانی میں ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More