وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔وزیراعظم کراچی شپ یارڈکادورہ اورتقریب سے خطاب کرینگے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ کراچی کے وفد میں وزیرِخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیرِ آبی وسائل خورشید شاہ اور معاونِ خصوصی سید فہد حسین بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تاجروں اور (ن) لیگ کے وفود سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم کے دورۂ کراچی کے موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔