شب معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم آج انتہائی عقیدت واحترام کےساتھ منائی جارہی ہے۔ آج شب مساجد میں خصوصی محافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔ علما کرام شب معراج کی فضیلت بیان کریں گے۔

شب معراج کے موقع پر مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جائےگیا ہے۔ فرزندان توحید رات بھرنوافل، ذکر اور عبادات کریں گے۔ اورملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں گے۔

ستائیس رجب المرجب کو حضرت محمد ﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا گیا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا دیدار نصیب فرمایا۔ اور ہم کلامی کا شرف بخشا۔

معراج کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے امت پر پانچ نمازیں فرض فرمائیں۔ حضورپرنور صلی اللہ علیہ وسلم رجب المرجب کا چاند دیکھ کریہ دعا فرماتے تھے۔ یااللہ رجب اور شعبان کے مہینے میں برکت عطافرما اور ہمیں رمضان المبارک تک خیریت کے ساتھ رکھ۔

رجب المرجب اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے جس کے معنی تعظیم اور قربانی کے ہیں۔ اس ماہ مبارک کی ستائیسویں شب کو اللہ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ مکرمہ سے بیت المقدس، ساتوں آسمانوں اور اپنے عرش عظیم کی سیرکرائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More