برطانوی بلدیاتی انتحابات میں متعدد پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

لندن:برطانیہ کے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں کونسلر قیصر عباس گوندل ، کونسلر محمد اصغر بٹ ،کونسلر ثاقب الیاس بٹ اورمعظم علی سندھو بھاری اکثریت سے منتخب ہوگئے ۔

برطانیہ میں لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں140 کونسلوں کی 4 ہزار350نشستوں پرامیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پاکستانی نژاد برطانوی امیدواروں کی بڑی تعداد اپنی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔

کنزرویٹو پارٹی کونسلرقیصرعباس گوندل لندن کی نواحی کونسل تھرک ، لیبرپارٹی کونسلرمحمد اصغربٹ اورثاقب الیاس بٹ لندن کی نواحی کونسل برینٹ اورلیبر پارٹی کونسلرمعظم علی سندھو لندن کی نواحی کونسل بارکنگ سے کونسلر منتخب ہو گئے ۔

کونسلر قیصر عباس انگلینڈ میں پانچ مئی کو ہونے والے لوکل انتخابات میں تھرک کونسل سے منتخب ہونے والے واحد مسلمان اورپاکستانی کونسلر ہیں۔الیکشن جیتنے کے بعد نو منتخب کونسلرزکا کہنا ہے کہ لوگوں کی اکثریت نے جو پیاراورمحبت دیا ہے ہم اس کو بھلا نہیں سکتے۔ ہم اپنے حلقے کے لوگوں، کمیونٹی رہنماؤں اوراپنی کمپین ٹیم کے بے حد مشکور ہیں جن کی انتھک محنت سے کامیاب ہوئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More