ملک بھر میں کورونا سے مزید 7افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: کورونا وائرس سے مزید 7افراد انتقال کرگئے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 572 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے تجاوز کرگئی۔

این سی او سی کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 572 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ4ہزار 58 ہو گئی ہے۔ مزید 7افراد کے انتقال کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 ہزار 658کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد رہی۔اس کے علاوہ گزشتہ روز 325 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 657 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار740، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 715، پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 530، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 283، بلوچستان میں 33 ہزار 658، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 702 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 430 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More