تازہ ترین
دریائے سندھ میں نہاتے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

دریائے سندھ میں نہاتے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

ٹھٹھہ:(05 جون 2020)صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے،جہاں دریائے سندھ میں نہاتے سات بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دل دہلانے والا واقعہ ٹھٹھہ کے علاقے جھرک میں پیش آیا ہے،جہاں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے سات بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے جائے حادثے پر پہنچ کر بچوں کو پانی سے نکالا مگر اس وقت تک تمام بچے جاں بحق ہوچکے تھے، چھ بچوں کی لاشیں دریا سے نکالی جاچکی ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہےڈوبنے والوں کا تعلق گاؤں دائم مری سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے استفسار کیا کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا؟کس کی غفلت تھی؟شدید دکھ اور تکلیف دہ بات ہے کہ سات بچے انتقال کرگئے ہیں،بچوں کے والدین کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top