شیخ رشید سے رومانیہ اور مصر کے سفراء کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے رومانیہ اور مصر کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی ۔ جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور افغانستان سمیت دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے رومانیہ اور مصر کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی جن میں اہم امور پر گفتگو کی گئی ۔ رومانیہ اور مصر سے دوطرفہ سیاحت اور تجارت بڑھانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بات چیت ہوئی ۔ غیر ملکی سفراء نے کہاکہ پاکستان کی افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد اور پائیدار امن کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان پر پاکستان میں حالیہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے بہترین نتائج آئیں گے ۔خطے میں پائیدار امن اقوام عام کے مفاد میں ہے ۔افغان حکومت کو شہریوں کی دیکھ بھال کے لیے وسائل کی شدید کمی کا سامناہے ۔ قحط سے بچانے کے لیے دنیا کو افغان شہریوں کی فوری امداد کرنی چاہیے ۔

رومانین سفیر نکولائے گوئیہ نے کہا کہ پاکستان نے قیام امن کے لیے لازوال جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں ۔ پاکستان میں معاشی اور انسانی ترقی سے بہت متاثر ہوں جبکہ مصری سفیر ڈاکٹر طارق داہروگ کا کہنا تھا کہ اسلامی بھائی چارے پر قائم دوطرفہ تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں ۔ پاکستان اور مصر کے درمیان سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More