وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزراء کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سمندری امور علی حیدر زیدی نے ملاقات کی۔امریکن بزنس کونسل پاکستان کے ایگزیکٹیو ممبر عدنان اسدبھی موجودتھے ۔

وزیر اعظم سے وفاقی وزیر سمندری امور کے درمیان ملاقات میں ہوئی جس میں امریکن بزنس کونسل پاکستان کے ایگزیکٹیو ممبر عدنان اسد نے وزیرِ اعظم کو بزنس کونسل کے ممبران و سرمایہ کاروں کی موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے اعتماد کے بارے آگاہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی پر گفتگو ہوئی ۔ وزیر سمندری امور نے وزیرِ اعظم کو ساحلی سیاحت کی موجودہ استعداد اور وزارت کے اس کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے ساحلی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کو تیز کرنے اور اسکے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ آبی وسائل چوہدری مونس الہی اور وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیارنے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،اتحادی جماعتوں،حکومت کے مابین مضبوط تعلقات اور باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More