آج نیوز کے اسائمنٹ ایڈیٹرنفیس نعیم کراچی سے لاپتہ

کراچی: آج نیوز کے سینئر اسائمنٹ ایڈیٹرنفیس نعیم کراچی کے علاقے ناظم آباد سے لاپتہ ہوگئے۔نفیس نعیم کو ان کی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ خریداری میں مصروف تھے۔

آج نیوز انتظامیہ نے ادارے کے سینئراسائنمنٹ ایڈیٹر کے لاپتا ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس افراد کا آج نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو ساتھ لے جانا قانون کی خلاف ورزی ہے، اگر نفیس نعیم نے بالفرض کوئی خلاف قانون کام کیا بھی ہے تو اس کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے، نفیس نعیم کو آج دوپہر سادہ لباس میں ملبوس افراد موبائل وین مین ساتھ لے گئے ۔

پی ایف یو جے اور دیگر صحافی تنظیموں کی جانب سے نفیس نعیم کو اس طرح اغوا کرنے کی شدید مذمت کی، پاکستان براڈ کانسٹنگ ایسوسی ایشن نے سینئراسائمنٹ ایڈیٹرنفیس نعیم کو لاپتہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کےغیر آئینی اقدامات آزادی صحافت پرحملہ ہیں ۔ پی بی اے نے مطالبہ کیا کہ نفسیم نعیم کی بحفاظت بازیابی بقینی بنائی جائے ۔

دوسری جانب ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نےآج نیوز سے وابستہ صحافی نفیس نعیم کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنڈ کے مطابق پاکستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں کے اغواء قتل ، جبری گمشدگی اور حراساں کرنے کے واقعات قابل تشویش اؤر شرمندگی کا باعث ہیں ایمنڈ اور صحافتی تنظمیوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ،وزیر اعلی سندھ ،وزیر داخلہ وزیر اطلاعات اور دیگر متعلقہ حکام نفیس نعیم کو فوری بازیاب کرائیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More