سینیگال کے اسپتال میں آتشزدگی، 11 نومولود بچے جاں بحق

ڈاکار: افریقی مسلمان ملک سینیگال کے ایک اسپتال میں آگ لگنے کے باعث 11 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار سے 120 کلومیٹر دور واقع اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی کے واقعے میں 11 نو مولود بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین بچوں کو بچا لیا گیا ہے ۔

سینیگال کے صدر میکی سال نے آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین اور اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ سرکاری حکام نے اسپتال کی سہولیات کی حالت کے بارے میں تحقیقات شروع کی جائےگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More