سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجنا بلاول کاکارنامہ ہے، شازیہ مری

اسلام آباد: چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا جانا اور نئی حکومت کے قیام کا کریڈٹ بلاول بھٹو زرداری کی طرف جاتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تمام پروگرام محترمہ بینظیر بھٹو کے نام پر ہونگے۔ مختلف شرائط کی وجہ سے جن مستحقین کو نکالا گیا ہے ان کو شامل کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کرسی چھن جانے پر پریشان ہیں۔ وہ اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے ناکامی کو مختلف حیلوں بہانوں سے چھپایا جا رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میثاق جمہوریت ٹو پر کام کررہے ہیں۔ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے موجودہ حکومت بھرپور کام کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More