سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے بطور اپویشن لیڈر اپنا استعفیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کو جمع کرا دیا ہے۔

ایوان بالا میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے بطور قائد حزب اختلاف یوسف مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ساتھ دینے سے متعلق الزام بے بنیاد ہے۔ اس معاملے پر پارٹی لیڈرشپ کو استعفی بھجوا دیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا ترمیمی بل کے حوالے سے میری ذات سے متعلق باتیں کی جارہی ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ مجھے بل کا ایجنڈا لیٹ موصول ہوا۔یہ بل کمیٹی کو بھی نہیں بھیجا۔ ووٹنگ کے دوران 30 منٹ کا اجلاس ملتوی کرکے حکومت کے لیے سہولت کاری کی۔

دوران اجلاس قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی اس دن غیری سے ہمیں کافی سہولت ہوئی۔ چیئرمین سینٹ نے جانب داری کا الزام لگنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نیوٹرل ہوں اور اگر زیادہ غیر جانبداری کی تو مسئلہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More