تازہ ترین
امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام فضائیہ کا سربراہ مقرر

امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام فضائیہ کا سربراہ مقرر

واشنگٹن:(10جون 2020)چارلس براؤن کو امریکی فضائیہ کا پہلا سیاہ فام سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے،سینیٹ نے جنرل چارلس براؤن کے نام کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل چارلس براؤن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا اور امریکی سینیٹ نے جنرل براؤن کی تقرری کی حتمی منظوری دی۔

امریکی سینیٹ میں براؤن کے حق میں 98 جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسے تاریخی قرار دیا۔

دوسری جانب امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل چارلس براؤن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیریئر کے دوران متعدد بار نفرت اور نسلی تعصب کا سامنا کیا اور لوگ اکثر مجھ سے پوچھا کرتے تھے کہ کیا تم واقعی پائلٹ ہو۔

Comments are closed.

Scroll To Top