سلیکٹڈ نظام ختم کرنا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

رحیم یار خان: پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی حکومت اور عوامی نمائندے عوام کے دکھ دردمیں شریک ہوتے ہیں لیکن امپائر کی انگلی سے بننےوالی حکومت عوام کی طرف نہیں امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتی رہتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سندھ کی حدود سے نکل کر پنجاب میں داخل ہو گیا ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یار خان میں جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کو پتہ ہے عمران خان سلکٹڈ ہے۔دوسروں کو چور چور کہنا والاخود بہت بڑا چور نکلا۔عمران خان پیٹرول بجلی چور تو ہے ہی سب سے بڑھ کر ووٹ چور ہے ۔جیالو کو دیکھ کر کٹھ پتلی گھبرا گیا ہے

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کے پیسے کم کرکے عوام کو بے وقوف بنا سکتا ہے ۔عمران خان نے غریب عوام کے پیٹ پر ڈاکہ مارا ہے، ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے۔یہ نیا پاکستان نہیں، مہنگا پاکستان ہے،سلیکٹڈ نظام ختم کرنا پڑے گا۔

پیپلزپارٹی کےعوامی مارچ کے شرکاءرحیم یار خان میں سابق گورنرپنجاب مخدوم احمدمحمودکےگھرمیں قیام کریں گے۔مارچ رحیم یار خان سے بہاول پور،لودھراں سے ہوتا ہوا ملتان پہنچے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More