پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ سے قبل سیکیورٹی ریہرسل

کراچی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈرل کی گئی۔

کراچی میں کل سے شروع ہونےوالے پاکستان آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ سے قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈرل کی گئی جس میں سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں ،ایس ایس یو کمانڈوز، پاکستانی فوج اوررینجرز کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ڈرل کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں کھلاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی گئی۔

کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے ڈرل کا از خود مشاہدہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایس ایس یو کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف گشت پر مامور ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More