شاہ رکن عالم کے 7 سو 8ویں عرس تقریبات کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

ملتان: پولیس نے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم کے 7 سو 8ویں عرس تقریبات کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ۔ تقریبات میں 11 سو سے زائد پولیس اہلکار و افسران فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

ترجما ملتان پولیس کے مطابق مشہور و معروف بزرگ حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ۔ 3 ایس پیز ،7 ڈی ایس پی،16 انسپکٹر سمیت 11 سو سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ 70 خواتین اہلکار بھی عرس کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگی ۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ عرس حضرت شاہ رکن عالم کے موقع پر 4 کمپنیاں ریزرو الرٹ رہیں گی۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ اور پولیس کے چاک و چوبند دستے دربار کے گرد و نواح میں گشت کریں گے۔عرس سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More