پاک،ویسٹ انڈیز سیریز، نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کی فل ڈریس ریہرسل

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ میچز سے قبل سیکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کے دوران کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ریہرسل کی گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ویسٹ انڈیز کے کرکٹ میچز سے قبل سیکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی ۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمدنے ریہرسل کا جائزہ لیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ریہرسل میں پاک فوج، رینجرز، ٹریفک اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More