بنوں اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 7 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے حسن خیل اوربنوں کے جانی خیل کےعلاقوں میں 2 مختلف آپریشنز، 7 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل اور بنوں کےعلاقے جانی خیل میں دہشت گرروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر الگ الگ آپریشنز کئے، سیکیورٹی فورسز کے ان 2 مختلف آپریشنز میں ہونیوالے فائرنگ کےتبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

جانی خیل بنوں میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں گولیاں اور ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا عزم دہرایا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More