سیکیورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن، 3 اہلکار شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں آپریشن کےدوران فائرنگ کے تبادلےمیں لانس نائیک لیاقت اقبال اور سپاہی محمد رمضان شہید ہوگئے ۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر تربت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ لانس نائیک لیاقت اقبال اور سپاہی محمد رمضان شہید ہوگئے جبکہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے سپاہی انعام اللہ شہید ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More