سیکورٹی فورسزکا میران شاہ میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

اسلام آباد: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد احمد اللہ ہلاک ہوگیا ۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے ۔ شہید ہونے والوں میں 34 سالہ نائیک خلیل اور 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شامل ہیں۔ نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ سے جبکہ سپاہی شاکر اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More