سیکیورٹی فورسزکا میرعلی میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More