اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیر ستان کے علاقے کوٹ کلی میں آپریشنز کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیر ستان کے علاقے کوٹ کلی میں آپریشنز کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک دہشتگرد نے ہتھیار ڈال دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 31 سالہ سپاہی فریداللہ اور 29 سالہ سپاہی شعیب حسن شہید ہوگئے۔