سیکیورٹی فورسز کا خضدار، پسنی اور گوادر میں آپریشن

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسزنے گوادر اور پسنی میں آپریشن کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور آئی ای ڈی حملوں میں ملوث دہشتگرد کمانڈر کو ہلاک کردیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں امن متاثر کرنے والے دشمنوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پرفائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر ہدایت عرفہ بالاچ مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد گوادر اور پسنی واقعات میں ملوث تھا۔ آپریشن کےدوران ہتھیاراورگولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران 2 دہشت گرد نیاز اور محمد جان چھوٹی مشین گن سمیت گرفتار کر لیے گئے۔ بیان کے مطابق دہشت گرد اور سہولت کاروں کیخلاف آپریشن جاری رکھےگا، بلوچستان میں امن اورترقی کا عمل سبوتاژنہیں ہونےدیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More