سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کا کیچ میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس کے دوران مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پنجگور واقعے کے تناظر میں بلگتر میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے جن کی شناخت سمیرعرف بحر، الطاف عرف لالک اور پھیلن بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ہلاک دہشت گرد ہوشاب، پنجگور اور دیگرعلاقوں میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کےخفیہ ٹھکانوں سےاسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More