شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کےعلاقے تھل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران فائرنگ کےشدید تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت غیور عرف بہاؤالدین کے نام سے ہوئی، آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں گولیاں اورہتھیاربرآمد کرلیے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں مطلوب تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More