شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں آپریشن۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 27 اور 28 مارچ کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

اس موقع پر ہونیوالے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانیوالے ایک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوگئی۔ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا۔ عمائدین نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More