سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور سمبازا میں 7 دہشتگرد ہلاک کردیئے

اسلام آباد:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازا اور خیبر پختون خوا کے سابق قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے سمبازا میں آپریشن کیا ۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیاہے۔ دہشتگرد ملحقہ قبائلی اضلاع میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔فورسز نے آپریشن ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے کیا تھا ۔آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6دہشتگرد ہلاک کر دئیے ۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و بارود،آلات،سب مشین گنز، دستی بم اور ہینڈ مائنز برآمد کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ ،دہشتگرد اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے،مارے جانیوالے دہشتگردوں میں محمد علی،مطیع اللہ،محمد عمر،اختر حسین ، شیر اور وسیم شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More