سیکیورٹی فورسز کا میرعلی میں آپریشن، مطلوب دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے میرعلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد عارف عرف داد اللہ ہلاک ہوگیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ معلومات پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب دہشتگرد عارف اللہ عرف داد اللہ مارا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More