شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کو ہلاک کردیا

اسلام آباد: شمالی وزیرستان شیواہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے انتہائی مطلوب دہشتگرد عرفان عرف ابو دردہ مارا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان شیواہ میں 8 اور 9فروری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عرفان عرف ابو دردہ مارا گیا ہے۔عرفان عرف ابو دردہ سکیورٹی فورسز پر حملے،اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق آپریشن کے دوران گولیاں اور ہتھیار برآمد کر لیئے گئے۔مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More