سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے گورچوپ اور تربت میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈرز حاصل ڈوڈا، واشدل سمیت سات امن دشمن مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکابلوچستان کےعلاقےگورچوپ اور تربت میں آپریشن کیا جس میں دہشت گرد کمانڈرز حاصل ڈوڈا، واشدل سمیت7امن دشمن مارے گئے۔دہشتگرد مکران ڈویژن میں فائرنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔دہشتگردوں سےبڑی مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےامن اورترقی کوسبوتاژکرنے نہیں دیں گے۔ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More