نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، انہدامی کارروائی جاری

کراچی: سپریم کورٹ کی جانب سےغیر قانونی قرار دی گئی رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے۔ کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیمولیشن مکمل ہونے تک نسلہ ٹاور کے اطراف چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کے کام میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈیمولیشن کے دوران کچھ افراد لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر انتظامیہ کو نسلہ ٹاور گرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ اور ہدایت کی ہے کہ عمارت گرانے کے دوران نقصان سے بچنے کو یقینی بنایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More