وزیرخارجہ سے ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، دفاعی اور عسکری تعاون، افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری ازبک سلامتی کونسل کے درمیان ملاقات میں افغانستان کی صورتحال ، دو طرفہ تعلقات، دفاعی و عسکری تعاون پر گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،ازبکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات یکساں مذہبی،ثقافتی اورتہذیبی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔دو طرفہ دیرینہ تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری میں بدلنے کے خواہشمند ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان کے حوالے سے دونوں ممالک کے نقطہ نظر میں مماثلت ہے۔افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری، افغان عوام کی مدد کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More