وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ملاقات کی ۔ جس میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دیگر عالمی نمائندوں سے ملاقاتوں میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اطالوی وزیر خارجہ سمیت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے آج اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عالمی نمائندوں سے ملاقاتوں میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اب سے کچھ دیر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کریں گے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے بھی ملاقات کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More