او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان کو سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر مبارکباد

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی جدہ ہیڈ کوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان میں رواں برس 22 مارچ کو او آئی سی کے سربراہی اجلاس سے قبل جائزہ لیا گیا اجلاس میں پاکستان سے فارن سیکرٹری سہیل محمود نے شرکت کی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقعہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں تنظیم کے رکن ممالک کے اعلی حکام کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں او آئی سی کے جنرل سیکرٹری حسین ابراہیم طحہ نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ او آئی سی کو مضبوط اور فعال کردار ادا کرنے کے لئے اہم کردار نبھایا ہے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو میزبانی کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

اجلاس میں 22 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر ،افغانستان، عراق، فلسطین، یمن، لیبیا سمیت دیگر مسلم ممالک کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک ہر زور دیا گیا کہ وہ کووڈ 19 کے حوالے سے اپنے ممالک میں موثر اقدامات کریں تاکہ صحت کے معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More