دوسرا ون ڈے، پاکستان نے نیدر لینڈ کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں نیدر لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر ڈچ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے پہلے میچ کی پلیئنگ الیون کوبرقرار رکھا۔ نیدرلینڈز کی ٹیم شروع سے مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔ ٹوم کوپر اور بیس ڈی لیڈے کی سنچری پارٹنرشپ سے نیدرلینڈز کو سہارا دیا۔ کوپر نے کیریئر کی دسویں نصف سنچری مکمل کرلی۔ دونوں کی مزاحمت ختم ہوئی تو پوری ڈچ ٹیم ایک سو چھیاسی رنز بناکر آوٹ ہوگئی حارث رؤف اور محمد نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پاکستان کو 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتداء میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فخر زمان 3 اور امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 88 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کپتان بابر اعظم 57 رنز بنا کر آریان دت کی گیند پر ڈی لیڈ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، محمد رضوان 69 اور آغا سلمان 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ویویان کنگما نے 2 اور آریان دت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے ہدف 33.4 گیندوں پر 3 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا، گرین شرٹس کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 اگست کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More