دوسرا ون ڈے، پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر نیدرلینڈ کی بیٹنگ جاری

روٹرڈیم میں پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر نیدرلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ ابتدائی تین اوورز میں وکرم جیت سنگھ، ویزلے بارسی اور میکس ڈوڈ آؤٹ ہو گئے۔

روٹرڈیم میں پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کا ٹاس جیت کر ڈچ ٹیم نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے پہلے میچ کی پلیئنگ الیون کوبرقرار رکھا۔ نیدرلینڈ کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا۔ ابتدائی تین اوورز میں آٹھ رنز پرتین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ وکرم جیت سنگھ کو نسیم شاہ نے وکٹ کیپر رضوان سے کیچ کرایا۔ ویزلے بارسی کو نسیم شاہ نے بولڈکیااور میکس ڈوڈ کا کیچ بابراعظم نے حارث رؤف کی گیند پرلیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More