کیٹی بندر کے قریب ڈوبنے والی کشتیوں کی تلاش جاری، 2 لاشیں برآمد

اسلام آباد: پاکستان نیوی کی معاونت سے کیٹی بندر کے قریب ڈوبنے والی کشتیوں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں سمندر سے برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق کیٹی بندر کے قریب ڈوبنے والی کشتیوں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں بحریہ کی تیز رفتار کشتیاں اور ہیلی کاپٹرز سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی کشتیوں میں 24 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک ریسکیو آپریشن کے ذریعے بارہ افراد کو بحفاظت سمندر سے نکالا جا چکا ہے جبکہ عملے کے دس افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More