ٹی 20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

مسقط: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں مسلسل دوسرا میچ جیت کر اسکاٹ لینڈ نے مین راؤنڈ تک پہنچنے کی امیدیں روشن کرلیں۔پاپوا نیوگنی کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عمان کے ال امیرت اسٹیڈیم میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو سترہ رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔اسکاٹ لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔ رچی بیرنگٹن 49گیندوں پر 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انہوں نے 97 میٹر طویل چھکا بھی لگایا جو اس ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب لمبا چھکا ہے۔ میتھیو کراس 36 گیندوں پر 45 رنز بناپائے۔ پاپوا نیو گنی کی جانب سے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک سمیت کابوا موریا نے چار وکٹیں لیں۔ تین کھلاڑیوں کو چاڈ سوپر نے آؤٹ کیا۔

جوابی اننگ میں پاپوا نیو گنی کی آدھی ٹیم محض 35 کے مجموعی اسکور پرآؤٹ ہوگئی۔نورمان کی جانب سے 47 رنزکی مزاحمت ناکافی ثابت ہوئی، اور پوری ٹیم آخری اوور میں ایک سو اڑتالیس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔جوش ڈیوائے نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More