تازہ ترین
ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

اسلام آباد: (15 ستمبر 2020) ملک بھرمیں تعلیمی ادارے آج سے مرحلہ وار کُھل گئے۔ جامعات، کالج ، نویں، دسویں کی تدریس جاری۔تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی انتظامات۔

ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔ پہلے مرحلے میں جامعات،کالج،نویں اور دسویں کی کلاسز کا آغاز ہوگیا۔ تعلیمی اداروں میں طلبا اور عملے کی حاضری معمول سے کم ہے۔ تیئس ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کیلیے اسکول کھولے جائیں گے۔آخری اور تیسرے مرحلے میں تیس ستمبر سے پرائمری اسکولز کھلیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہدایت کی ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top