کراچی کے نجی اسکول میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

کراچی کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکول ہیرکس اسکول چیپل سن سٹی کی رجسٹریشن معطل کردی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے آئندہ حکم نامے تک اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی ۔

خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائی جاتی تھیں،محکمہ تعلیم کو خواتین نے خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی تھی۔ محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اچانک اسکول کا دورہ کیا،دورے کے دروان خواتین واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کرلیے گئے۔ ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروا دی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More