جہلم میں اسکول بس کوحادثہ، ٹیچرسمیت 2 بچے جاں بحق، 22 زخمی

جہلم: دینہ بائی پاس کے قریب اسکول پکنک کے لیے لاہور سے مری جانے والی کوچ پل سے نیچے گر گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں ٹیچر سمیت دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور سے مری جانے والی اسکول بس جہلم میں دینہ بائی پاس کے قریب پل سے نیچے گر گئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ۔ امدادی کارکنوں نے جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اور ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال جہلم منتقل کردیا ہے ۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثےمیں3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 22زخمی ہیں ۔ زخمیوں میں سے4افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More