تازہ ترین
شوگر انکوائری: سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاق نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

شوگر انکوائری: سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاق نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی: (28 جون 2020) شوگر انکوائری کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

وزارت داخلہ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ سے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کا موقف سنے بغیر ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیا۔ دوسرے فریق کو سنے بغیر یکطرفہ حکم امتناع نہیں دیا جاسکتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ قرار دے چکی ہے کہ کمیشن رپورٹ سے شوگر ملز کے حقوق متاثر نہیں ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم نامہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top