تازہ ترین
سپریم کورٹ میں ہوئی انوکھے کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں ہوئی انوکھے کیس کی سماعت

اسلام آباد:(27 جولائی 2020) چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے انوکھے مقدمہ کی سماعت کی،جہاں ایک دن کام اور چودہ لاکھ اجرت لینے والا پینشن کا حق مانگنے سپریم کورٹ پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے انوکھے مقدمہ کی سماعت کی،جہاں ایک دن کام اور چودہ لاکھ روپے اجرت لینے والا اور پنشن کا حق مانگنے والے شخص کی درخواست کو مسترد کیا گیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پورے پاکستان کا خزانہ اس افسر کو دے دیں؟ پوری زندگی میں ایک دن کام کے چودہ لاکھ روپے وصول کیے ایسے ملازمین کو پینشن دی تو ملک دیوالیہ اور ایک دن میں ہی حکومت کو ایک سو ارب روپے دینے پڑ جائیںگے،ایک دن نوکری کے بعد ریٹائر ہوا اور چودہ سال کی مراعات مل گئیں، جس قانون کے تحت بحالی ہوئی اس میں پنشن کا ذکر نہیں ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بہادر نواب خٹک انیس سو چھیانوے میں بھرتی ہوا پھر برطرف کر دیا گیا،ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بہادر نواب بحال ہوا۔ جس ]ر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ملک کا یہ حال اسی وجہ سے ہوا ہے اس سے بڑا ڈاکہ ملکی خزانے پر اور کیا ہو سکتا ہے، بعد ازاں عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے افسر کی درخواست خارج کر دی۔

Comments are closed.

Scroll To Top