میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار دیدیا۔ سپریم کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار۔ عدالت نے میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے،نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے تعلق نہیں، ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے، باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں، کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا، پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے جاری کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More