سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بم کی جھوٹی اطلاع

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کو بم سے اڑانے کی اطلاع دینے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بم کی غلط اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے چپے چپے کی چھان بین کی،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچنگ کی ۔

تحقیقاتی اداروں نے کال کی ریکارڈنگ سنی تو پتہ چلا کال کرنے والے نے اپنا نام قائدِ اعظم بتایا ریکارڈنگ سے پتہ چلا کہ کال کرنے والے کا ذہنی توازن درست نہیں۔ پولیس نے کال ٹریس کرکے کال کرنے والے ملزم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،بی ڈی ایس نے عمارت کلیئر قرار دے دی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More