کراچی:سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دے دیا

کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں ریلوے اراضی پر تجوری ہائٹس کی تعمیر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دے دیا۔ ایک ماہ میں اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم۔

کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں ریلوے اراضی پر تجوری ہائٹس کی تعمیر کا کیس،سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دے دیا۔ ایک ماہ میں اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم،عدالت نے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ کا کمشنر کراچی کو انہدام کی نگرانی کرنے کا حکم،الاٹیز کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے،الاٹیز کو رقم واپس کرکے رپورٹ پیش کی جائے، کمشنر کراچی اور بلڈر کو اسٹرکچر منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں ہندو جیم خانہ سے ناپا کی منتقلی کا معاملہ، عدالت نے جیم خانہ کی حدود میں قائم مارکیٹ اور عارضی دفاتر فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ صوبائی حکومت کو ناپا کیلئے متبادل جگہ دینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے جناح کلچرل کمپلیکس میں ناپا کے قیام کی تجویز مسترد کردی۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت سورہی تھی آڈیٹوریم بن رہا تھا، ہیریٹیج بلڈنگ میں کیسے تعمیر کرسکتے ہیں، جس پر وکیل ناپا نے کہا کہ خالی جگہ پر تعمیرات ہوئی ہیں اوریجنل بلڈنگ کو نہیں چھیڑا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ مہتہ پیلس کا لان خالی ہے کیا آپ وہاں تعمیر کرسکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More