پنجاب اسمبلی کیس،سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ کیخلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سماعت آج کرے گا، اس حوالے سے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر کو کسی صورت سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دی جائے۔ ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا، قیدی وین اور واٹر کینن بھی ریڈ زون میں رکھا جائیگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More