صوفیہ مرزا کیس:سیکریٹری خارجہ عدالت میں طلب

اسلام آباد: اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے اپنی دو بچیوں کی وطن واپسی اور حوالگی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا وزارت خارجہ کے جواب پر اظہار ناراضی، آئندہ سماعت پر سیکریٹری خارجہ کو طلب کرلیا۔

اداکارہ صوفیہ مرزا کی اپنی دو بچیوں کی متحدہ عرب امارات سے واپسی اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ ڈائریکٹر وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے بچیوں کوواپس لانے کے لئے متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام کودرخواست دی ہے۔ معاہدے کے تحت دو ماہ میں جواب دیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More